موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس درآمد کنندگان کی کراچی چیمبر سے مدد طلب

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 14 نومبر 2020
بے پناہ ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وجہ سے اسپیئر پارٹس غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوجاتے ہیں، چیئرمین خالد وحید۔ فوٹو: فائل

بے پناہ ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وجہ سے اسپیئر پارٹس غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوجاتے ہیں، چیئرمین خالد وحید۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس درآمد کنندگان نے کراچی چیمبر سے مدد طلب کرلی۔

آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس کی درآمد پر حد سے زیادہ ڈیوٹی وٹیکسوں باالخصوص 35 فیصد کسٹم ڈیوٹی اور 11 فیصد اضافی ڈیوٹی کو کم کرنے کے لیے کراچی چیمبرسے مدد طلب کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو قائل کرنے میں معاونت کرے کیونکہ بے پناہ ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وجہ سے نہ صرف لاگت بڑھ جاتی بلکہ یہ اسپیئر پارٹس غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوجاتے ہیں۔

اے پی ایم ایس پی آئی ڈی اے کے چیئرمین خالد وحید نے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے کراچی چیمبر کادورے کے موقع پر اپنے ممبران کو درپیش بعض اہم مسائل کو اجاگر کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔