رینکنگ ٹینسابراہیم التفات فائنل میں پہنچ گئے

عقیل شبیر کو مات،دوسرا سیمی فائنل جلال الدین اور نازف احمد کے درمیان ہوگا


Sports Reporter December 25, 2013
عقیل شبیر کو مات،دوسرا سیمی فائنل جلال الدین اور نازف احمد کے درمیان ہوگا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

ٹاپ سیڈابراہیم التفات آسان مقابلے میں عقیل شبیر کو6-0 اور 6-2 سے مات دے کرڈیولپمنٹ سیریز رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے جونیئرز انڈر17سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔

یونین کلب میں جاری ایونٹ میں اس کیٹیگری کا دوسرا سیمی فائنل جلال الدین بابر اور نازف احمد کے درمیان ہوگا، قبل ازیں کوارٹر فائنلزمیں دانش رمضان نے محمد قاسم کو6-2 اور6-3اور جلال الدین بابر نے عباد سرور کو 2-6، 6-4اور11-9 سے زیر کیا، بوائز و گرلز انڈر15سنگلز کے پہلے رائونڈ میںنازف احمد نے سعد احمد آصف کو6-0اور6-1سے قابو کیا۔

 photo 10_zpsb4e9358a.jpg

لیڈیز سنگلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں وانیا خان نے علیزا صدف کو6-0اور6-0سے آئوٹ کلاس کردیا، سیکنڈ سیڈ نیہاخان نے اپنی چھوٹی بہن ردا خان کو6-0 اور6-4 سے ہرادیا جبکہ آمنہ اعجاز کوامبر خان کیخلاف واک اوور مل گیا،انڈر13سنگلز کے رائونڈ روبن لیگ میں ردا خان نے شاران صدیقی کیخلاف 6-3اور6-1سے کامیابی حاصل کی، انڈر 13سنگلز میں عاقل نواز نے صائم دانش کو8-3 سے شکست دی۔

مقبول خبریں