بنگالی حسینہ مشتی فلم ’’کانچی‘‘ میں جلوہ گر ہونے کیلے تیار

بالی ووڈ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سبھاش گھئی کی فلم تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگئی


Showbiz Desk December 26, 2013
مشتی نے اچھی پرفامنس دی ہے ،بہترین اداکارہ ثابت ہوں گی ، ڈائریکٹر سبھاش گھئی،سینئرز سے سیکھ رہی ہوں ، بالی ووڈ اداکارہ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ پروڈیوسر و ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے اپنی نئی فلم ''کانچی ''میں نئی اداکارہ مشتی کو ہیروئن بنادیا۔

فلم کی شوٹنگ تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔اس فلم میں اداکارہ مشتی کے ساتھ کارتک تیواڑی،رشی کپور اور متھن چکر ورتی بھی اہم کرداروں میں جلوہ گرہورہے ہیں ۔21سالہ بنگالی بیوٹی مشتی نئی فلم'' کانچی ''میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کے لیے تیار ہیں ۔پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سبھاش گھئی کی اس فلم کو فروری 2014 میں سینماگھروں کی زینت بنایا جارہا ہے۔ فلم کے پرموشنل پوسٹر ریلیز کیے گئے ہیں اور ان کا اچھا رسانس سامنے آرہا ہے۔ اس میوزیکل فلم کے لیے اسماعیل دربار نے دھنوں کو ترتیب دیا ہے ۔اداکارہ مشتی کے حوالے سے سبھاش گھئی کا کہنا ہے کہ اب ان کی پرفارمنس بہتر ہوچکی ہے اور سلور اسکرین پر اپنی ادائوں کا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ مشتی نے ڈائیلاگ ڈلیوری سے لے کر گیتوں پر پرفارمنس تک تمام سین بڑے خوب صورت انداز میں عکسبند کرائے ہیں۔ اداکارہ کی پرفارمنس اس فلم میں یاد گار ہوگی اور مشتی آئندہ آنیوالی اپنی فلموں میں مزید نکھر کر سامنے آئیں گی ۔سبھاش گھئی نے کہا کہ مشتی بہترین اداکارہ ثابت ہونگی ۔

ان کی پرفارمنس میں بڑی بہتری آرہی ہے اور وہ مسلسل آگے بڑھنے کا ہنر بھی جانتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ فلم کے لیے مشتی کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے ۔اداکارہ نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرکے ٹیم کو گرویدہ بنالیا ہے ۔ان کی عمدہ پرفارمنس آنیوالی فلم کی کامیابی میں بھی اپنا کردار اداکرے گی ۔بالی ووڈکی نئی اداکارہ مشتی نے کہا ہے کہ سبھاش گھئی کی نئی فلم میں بہت اہم کردار ملا ہے اور یہی کام میرے کیرئیر کے بارے میں بھی فیصلہ کن کردار اداکرے گا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے آنیوالی فلم میں جو کردار دیا گیا ہے اس کو سلیقے سے نبھانے کے لیے سمجھنے کی کوشش کرتی ہوں پوری ٹیم نے مجھ سے بھرپور تعاون کیا ہے ۔رشی کپور اور متھن چکرورتی جیسے سینئرز نے بہت کچھ سمجھایا ہے جب کہ خود سبھاش گھئی نے بھی ہر چیز عمدہ انداز میں سکھائی ہے۔

 photo 1_zpsa939ff60.jpg

اداکارہ مشتی کا کہنا ہے کہ آنیوالی فلم کو یاد گار بنانے کے لیے کئی بار اپنے سین کرواتی ہوں ۔جب تک خود سبھاش گھئی مطمئن نہیں ہوتے ری ٹیکیس کا سلسلہ جاری رکھا جاتا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ اس فلم میں اپنی پرفارمنس کو اچھے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کامیاب رہے گی۔ اس حوالے سے میرے سینئرز کی حوصلہ افزائی اور گائیڈ لائن سے بھی بہت فرق پڑا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس فلم کے ساتھ ہی تین مزید فلموں کی بھی جلد شوٹنگز کا آغاز کیا جائے گا ۔ان میں 'پیار کا پنچ نامہ'اور 'آکاش وانی'بھی شامل ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سینئرز سے رہنمائی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گی ۔ قبل ازیں بالی وڈ ذرائع نے بتایا کہ رواں سال 23اپریل کو اس فلم کے ایک رومانوی سین کے لیے ہیروئن مشتی اور ان کے مدمقابل کام کرنے والے کارتک تیواڑی کو 37بار ری ٹکیس لینا پڑیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں فنکار ہی کم تجربہ کارہی نہیں بلکہ معاملات کو بھی ذرادیر سے سمجھتے ہیں ۔بالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سبھاش گھئی کا حسن انتخاب ہے تو پھر اس پر کوئی زیادہ معترض نہیں ہوگا۔

بالی ووڈ نقادوں نے اس بارے میں کہا ہے کہ مشتی اچھی فنکارہ ثابت ہوسکتی ہیں کیونکہ اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور کے حوالے سے بھی کم و بیش یہی رائے تھی کہ انھیں متعدد بار ری ٹیکیس لینا پڑتیتھیں اور ایک سین کو عکسبند کروانے کے لیے کئی بار دہرانا پڑتا تھاا س پر اب سبھاش گھئی اگر مطمئن ہیں تو اداکارہ اپنا کمال ضرور دکھائیں گی۔ بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے اپنے کام میں مہارت حاصل کرلینے کے دعوے کی سچائی کا پتہ تو اگست کو فلم کی ریلیز پر ہی چلے گا تاہم ان کی لک سے ابھی یہ کہا جاسکتا ہے کہ خوبصورت چہرے والی یہ اداکارہ اپنے فن کی بھی نمائش کرائیں گی جس پر شائقین کی پسند ہی انھیں اداکارہ کا درجہ دے سکے گی ۔اداکارہ کے کیرئیر کا آغاز بہت عمدہ ہے اس لیے ان کی عمدہ پرفارمنس کے ساتھ اچھی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں ۔بالی وڈ نقادوں کا کہنا ہے کہ خوبصورت چہرے والی اداکارہ مشتی کی آنیوالی فلم میں پرفارمنس کو پسند کیا جائے گا۔

مقبول خبریں