جبری گمشدگیوں میں ملوث اہلکاروں کی رپورٹ آج پیش ہوگی

سپریم کورٹ آئی جی ایف سی بلوچستان کیخلاف توہین عدالت کیس بھی سنے گی


Numainda Express December 26, 2013
جبری گمشدگیوں میں ملوث ایک ایف سی اہلکارکی نشاندہی ہو چکی ہے۔ فوٹو: فائل

آئی جی ایف سی بلوچستان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ آج سنا جائے گا، جسٹس ناصرالملک اور جسٹس اعجاز افضل خان پرمشتمل ڈویژن بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

قائم مقام آئی جی ایف سی جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پر ملوث ایف سی اہلکاروں کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے جبکہ لاپتہ افرادکی بازیابی کے حوالے سے جاری کوششوں میں پیشرفت سے بھی عدالت کو آگاہ کریںگے۔

 photo 7_zps7820c2d1.jpg

عدالت صوبے میں امن وامان کے قیام اور ڈاکٹروں کو فراہم کی گئی سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ بھی لے گی۔گزشتہ سماعت پر قائم مقام آئی جی ایف سی نے عدالت کو بتایا تھا کہ جبری گمشدگیوں میں ملوث ایک ایف سی اہلکارکی نشاندہی ہو چکی ہے۔

مقبول خبریں