کراچی ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن میں توسیع

کرونا کیسز کے باعث5سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ


Staff Reporter December 05, 2020
لاک ڈائون18دسمبر تک نافذ رہے گا، ضلعی ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر احکامات جاری ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: شہر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں ضلعی ہیلتھ آ فیسر کی سفار ش اسمارٹ لاک ڈاؤن توسیع کر دی گئی جبکہ5سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر 5سب ڈویڑن میں مز ید مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا فیصلے کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 دسمبر سے 18دسمبر 2020تک نافذ رہے گا لاک ڈاؤن کا نفاذ 23 رہائشی یونٹس پر کیا گیا ہے۔

سب ڈویژن بلدیہ میں اسلام نگر یوسی نمبر 3، سعید آباد یوسی 5اور مہاجر کیمپ یوسی7 کے رہائشی یونٹ شامل ہیں سب ڈویژن گڈاپ میں یوسی سونگل نمبر 5، معمار آباد نمبر6 اور یوسف گوٹھ یوس نمبر7 شامل ہیں سب ڈویژن کیماڑی میں یوسی 3 کیماڑی کا رہائشی یونٹ شامل ہے۔

سب ڈویژن اورنگی ٹاؤن داتا نگر یوسی 11 اور یوسی 3 حنیف آباد جبکہ سب ڈویژن سائٹ میں یوسی ایک پاک کالونی، یوسی 4 میٹرول فور، یوسی 5 باوانی چالی اور یوسی 6فرنٹئیر کالونی شامل ہیں۔

ضلع غربی کے ڈپٹی کشنرز نے ان تمام یو سی میں جہاں پہلے مائیکرو اسمارٹ لاک تھا اس میں 18دسمبر کی توسیع کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر احکامات جاری کیے ہے۔

مقبول خبریں