مردان میں چور مریض سمیت گاڑی بھگا کر لے گیا ملزم گرفتار

ملزم کا تعلق کوہاٹ سے ہے، پولیس


Numainda Express December 09, 2020
ملزم کا تعلق کوہاٹ سے ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

تھانہ صدر کے علاقہ بخشالی رنگ روڈ کے قریب کار چور مریض سمیت کار چوری کر کے لے گیا جب کہ پولیس نے شیخ ملتون کے قریب کار کو روک کر ملزم کو گرفتارکرلیا۔

پولیس رپورٹ میں کبل سوات کے رہائشی انورعلی نے بتایاکہ وہ بیمار رشتہ دار کو اپنی کارمیں پشاورلے جارہاتھاکہ بخشالی انٹرچینج کے قریب چائے پینے کیلئے ہوٹل میں رکے گاڑی اسٹارٹ تھی، ملزم گاڑی مریض سمیت بھگا کر لے گیا۔

پولیس پارٹی نے ناکہ پر گاڑی روکنے کے لیے فائرنگ کی جس سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔ پولیس نے ملزم عبداللہ کو گرفتار اورگاڑی قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں