میسی سے اچھے تعلقات رہے کبھی حریف نہیں سمجھا کرسٹیانو رونالڈو

میں 12، 13 برس سے ان کے ساتھ انعامات شیئر کررہا ہوں، پرتگالی اسٹار


Sports Desk December 10, 2020
میں 12، 13 برس سے ان کے ساتھ انعامات شیئر کررہا ہوں، پرتگالی اسٹار۔ فوٹو: فائل

یووینٹس کے پرتگالی اسٹارکرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی لیونل میسی کو اپنا حریف نہیں سمجھا۔

بارسلونا سے چیمپئنز ٹرافی میچ کے موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میرے ہمیشہ ہی میسی سے اچھے تعلقات رہے، میں پہلے بھی یہ کہہ چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں 12، 13 برس سے ان کے ساتھ انعامات شیئر کررہا ہوں، وہ اپنی ٹیم کیلیے بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں، میں بھی ہمیشہ اپنی ٹیم کے کام آنے کی کوشش کرتا ہوں۔

مقبول خبریں