جوش ہیزل ووڈ کا باؤنسرز کی عادت ترک کرنے سے انکار

باؤنسر کھیل کا لازمی حصہ ہیں میں بھی جب بیٹنگ کیلیے وکٹ پر جاؤں توان کا سامنا کرنے کیلیے تیار رہتا ہوں، جوش ہیزل ووڈ


Sports Desk December 14, 2020
باؤنسر کھیل کا لازمی حصہ ہیں، جوش ہیزل ووڈ ٖ فوٹو: فائل

بیٹسمینوں کے سر پر چوٹ کھانے کے واقعات میں اضافے کے باوجود آسٹریلوی پیسر جوش ہیزل ووڈ باؤنسرز کی عادت ترک کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن بیٹسمینوں کے سر پر گیند لگنے کے واقعات کا ریویو کرائے گی، اس نے روک تھام پر زور دیا ہے، اس حوالے سے ہیزل ووڈ نے کہاکہ باؤنسر کھیل کا لازمی حصہ ہیں، خود میں بھی جب بیٹنگ کیلیے وکٹ پر جاؤں تو ان کا سامنا کرنے کیلیے تیار رہتا ہوں، کوئی کسی کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بناتا مگر باؤنسرز کا سلسلہ اس وجہ سے ترک نہیں کیا جا سکتا۔

مقبول خبریں