بولڈ مناظرپکچرائز کرانے کے بعد اپنے گھر والوں کا سامنا نہیں کرپاؤں گی سوناکشی

ایسی کسی فلم میں کام نہیں کروں گی جس میں بولڈ مناظر کا مطالبہ کیا جائے گا، سوناکشی سنہا


ویب ڈیسک December 28, 2013
فلم”لٹیرا“ میں بوس کنار کے مناظر کی بھرمار کے باعث کام کرنے سے انکار کردیا تھا، سوناکشی فوٹو؛فائل

بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہےکہ فلموں میں بولڈ مناظر پکچرائز کرانے کے بعد اپنے گھر والوں کا سامنا نہیں کرسکوں گی۔

بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ میں ایک خاندانی لڑکی ہوں اور اپنے گھر میں والدین کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لہذا فلموں میں بولڈ مناظر پکچرائز کرانے کے بعد اپنے گھر والوں کا سامنا نہیں کرسکوں گی اس لئے میں ایسی کسی فلم میں کام نہیں کروں گی جس میں اس طرح کا مطالبہ کیا جائے گا۔

بالی ووڈ کے ابھرتے ستارے رنویر سنگھ کے ساتھ فلم"لٹیرا" میں رومانوی مناظر سے متعلق سوال پر دبنگ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم کے اسکرپٹ میں بوس کنار کے مناظر کی بھرمار کے باعث میں نے کام سے انکار کردیا تھا تاہم بعد میں فلم کے ڈائریکٹر خود میرے پاس آئے اور انہوں نے اسکرپٹ سے اس طرح کے مناظرختم کرادیئے۔

مقبول خبریں