ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 31 دسمبر 2020
 جوابی فائرنگ سے بھارتی فورسز کوبھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا، آئی ایس پی آر(فوٹو، فائل)

جوابی فائرنگ سے بھارتی فورسز کوبھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا، آئی ایس پی آر(فوٹو، فائل)

 راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے جنگ بندی لائن کی خلاف ورزی کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی فضل الہی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ جوابی فائرنگ سے بھارتی فورسز کوبھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز نے کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں بھی جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے پھلنی بازار میں 34 سالہ سویلین شخص شدید زخمی ہوا۔

بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

آئی ایس پی آر کے مطابق تتہ پانی سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ بھارتی کواڈ کاپٹر سو میٹر تک پاکستانی علاقہ میں گھس آیا تھا۔ 2020 میں پاک فوج نے 16 بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔