بدترین ریویو پر شان مسعود کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا

شان مسعود واضح طور پر آؤٹ تھے


Sports Desk January 04, 2021
بدترین ریویو پر شان مسعود کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بدترین ریویو پر شان مسعود کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کی جانب سے پہلی اننز میں اووپنگ کے لئے آنے والے بلے باز شان مسعود کو انھیں ٹم ساؤدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا، یہ فیصلہ بالکل واضح تھا، صرف ان سائیڈ ایج ہی ان کو بچا سکتی ہے،اس کا تو خود انھیں اندازہ ہونا چاہیے تھا کہ گیند بیٹ پر لگی یا نہیں۔اس کے باوجود شان نے ریویو لیا۔

ٹیکنالوجی سے ان کے آؤٹ ہونے کی فوری تصدیق ہوگئی، اسے سب سے بدترین ریویو قرار دیا جا رہا ہے۔

 

مقبول خبریں