بعض عناصر سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں چاہتے قائد ایم کیوایم الطاف حسین

عدلیہ اور الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ وہ 18جنوری کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک December 30, 2013
لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں،الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بعض عناصر سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں چاہتے اس لئے عدلیہ اور الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ وہ 18جنوری کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، عدالتی فیصلہ صوبے بھر کے حق پرست عوام، جمہوریت، آئین، قانون اور انصاف کی تاریخی فتح ہے اور اہلِ سندھ بالخصوص اور تمام پاکستان عوام انتہائی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کی بحالی وقت کا تقاضا ہے لیکن بعض عناصرسندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں چاہتے، اس لئے وہ سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات اس کے مقررہ وقت پر پرامن اور منصفانہ طور پر منعقد ہوں۔

مقبول خبریں