- پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
بنگلہ دیشی پلیئرزگراؤنڈز کا رخ کرنے سے گھبرانے لگے
ڈھاکا: بنگلہ دیش کے پلیئرز ملک کے سنگین ترین حالات میں گراؤنڈز کا رخ کرنے سے ہی گھبرانے لگے۔
فٹبال ایسوسی ایشن کو سیکیورٹی کی اب تر صورتحال پر اپنی پریمیئر لیگ ہی معطل کرنا پڑگئی، آفیشلز نے ایونٹ کے دوبارہ آغازکیلیے تاریخ دینے سے بھی معذوری ثابت کردی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو سال نو کے آغاز پر اہم ترین کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کرنا ہے، ان میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 شامل ہیں، اسے جنوری کے وسط میں سری لنکا سے ہوم سیریز بھی کھیلنی ہے، حکام ان ایونٹس کے اپنے ملک میں انعقاد کے بارے میں نہ صرف پُرامید بلکہ ایشین کونسل، آئی سی سی اور دیگر ممبر بورڈز کو بھی سبز باغ دکھانے میں مصروف ہیں۔
مگر حقیقت تو یہ ہے کہ خود بنگلہ دیشی پلیئرز گراؤنڈز کا رخ کرنے سے گھبرانے لگے ہیں، حالات کی خرابی کے باعث فٹبال فیڈریشن کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو ہی معطل کرنا پڑگیا، بی ایف ایف کے جنرل سیکریٹری ابونعیم سوہاگ کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات ایسے ہیں کہ ہمیں اپنی لیگ معطل کرنے پر مجبور ہونا پڑا، کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے پولیس ہی فارغ نہیں ہے، ابھی ہم نہیں بتا سکتے کہ یہ لیگ کب شروع ہوگی، پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کی ضمانت ملنے کے بعد ہی ہم دوبارہ میدانوں کا رخ کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔