انتظامیہ اورپولیس کا عدم تعاون اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پرقبضے واگزار نہ ہوسکے

وائس چیئرمین وسیم چوہدری نے کہا کہ صورتحال پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے


Numainda Express January 11, 2021
انتظامیہ اورپولیس کا عدم تعاون اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے واگزار نہ ہوسکے (فوٹو: فائل)

انتظامیہ اورپولیس کے عدم تعاون کے باعث اوورسیز کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائدادوں پر قبضے واگزار نہ کرا سکا۔

وائس چیئرمین وسیم چوہدری نے کہا کہ صورتحال پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعلی کوبھی بریف کیاجائیگا۔

صرف لاہورمیں چالیس ارب سے زائد کی جائدادیں وا گزار کرانے میں انتظامیہ تعاون نہیں کررہی۔260 اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر انتظامیہ ایکشن نہیں لے رہی۔ ہائوسنگ سوسائٹیوں، پولیس ،ریونیو سے متعلق 218شکایات حل طلب ہیں ۔ ان جائیدادوں کا عدالتی کیسز سے کوئی تعلق نہیں۔

مقبول خبریں