جوبائیڈن کے ساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ  دینے کا منتظرہوں، وزیراعظم

ویب ڈیسک  بدھ 20 جنوری 2021
خطے اور دنیا کے امن کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں، عمران خان . (فوٹو، فائل)

خطے اور دنیا کے امن کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں، عمران خان . (فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ  دینے کا منتظرہوں۔

وزیراعظم عمران خان  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جو بائیڈن کو امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارت، معیشت موسمیاتی تبدیلی کو روکنے، عوامی صحت بہتر بنانے، بدعنوانی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن کے قیام کے لیے بھی امریکہ کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔