
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاست میں مداخلت بند کی جائے، مرجائیں گے لیکن اس وطن کا اختیارکسی کو نہیں دیں گے ، وہ پشین کلی ملیزئی میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اچھا ملک ہے آئیں ملکر اسے مزید بہتر بنائیں ، پشتون قوم نے کسی کیساتھ ظلم نہیں کیا البتہ اس خطے پر پشتون کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ہمیشہ ظالم اور مظلوم کی جنگ میں مظلوم کا ساتھ دیتی رہے گی ۔