اداکار شان کو مرحوم والدہ کی یاد ستانے لگی

ویب ڈیسک  جمعـء 5 فروری 2021
آپ ہی تھیں جنہوں نے کبھی بھی مجھے والد کی کمی محسوس ہونے نہیں دی، اداکار شان شاہد۔ فوٹو:فائل

آپ ہی تھیں جنہوں نے کبھی بھی مجھے والد کی کمی محسوس ہونے نہیں دی، اداکار شان شاہد۔ فوٹو:فائل

 لاہور: اداکارہ شان شاہد کو مرحوم والدہ اداکارہ نیلو کی یاد ستانے لگی اس حوالے سے انہوں نے پیغام بھی دیا ہے۔

شان شاہد نے انسٹا گرام پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کی مرحوم والدہ نیلو انہیں گود میں اٹھائی ہوئے نظر آرہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے والد کو بھی یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنے والد کو کھویا تو آپ ہی تھیں جنہوں نے کبھی بھی مجھے والد کی کمی محسوس ہونے نہیں دی۔

شان شاہد نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہمیشہ آپ ہی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی حتٰی کہ زندگی میں کبھی کچھ حاصل کرنے کی جستجو کی تو ہمیشہ آپ کو کامیابی کے موڑ پر مسکراتا ہوا پایا۔

یہ پڑھیں: وزیراعظم کا اداکار شان کی والدہ نیلو کے انتقال پر اظہار تعزیت

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے مجھے زندگی میں جو کچھ بھی بتایا وہ میرے لیے مشعل راہ بن گیا۔ آپ ہی نے میری زندگی کا سفر شروع کیا اور جہاں آپ کی نظر گئی وہ مقام میری کامیابی کا مقام بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی کی سپر اسٹار ہیروئن اور اداکار شان کی والدہ نیلو انتقال کرگئیں

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی سپراسٹار نیلو چند روز قبل علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔