’’اجو بھائی اس کا کورونا ٹیسٹ نہیں ہوا یہ ببل میں نہیں ہے‘‘

بلی کے پیچھے بھاگتے اظہر علی پر محمد رضوان نے دلچسپ فقرہ کس دیا


Sports Reporter February 09, 2021
بلی کے پیچھے بھاگتے اظہر علی پر محمد رضوان نے دلچسپ فقرہ کس دیا۔ فوٹو: فائل

بلی کے پیچھے بھاگتے اظہر علی پر محمد رضوان نے دلچسپ فقرہ کس دیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں میدان میں داخل ہونے والی بلی کو بھگانے کیلیے سابق کپتان بڑھے تو وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ ''اجو بھائی اس کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا، یہ ببل میں نہیں ہے''۔

یاد رہے کہ بائیو سیکیورٹی کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل اور اسٹیڈیم کے سوا کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوتی نہ ہی کوئی ان سے ملنے کیلیے آسکتا ہے،محمد رضوان کا اشارہ بھی کورونا پروٹولز کی طرف تھا۔

میچ کے دوران محمد رضوان بڑے دلچسپ انداز میں ساتھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی بڑھاتے رہے۔

مقبول خبریں