چاند نظر نہیں آیا یکم رجب کل بروز اتوار ہو گی مولانا عبدالخبیر آزاد

چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا۔


Numainda Express February 13, 2021
چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا۔ (فوٹو، فائل)

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم رجب 14 فروری بروز اتوار ہوگی۔

چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا، پیر محمد ممتاز احمد ضیاء ، مولانا محمد اقبال نعیمی، مفتی عبدالسلام جلالی، مولانا ہارون الرشید ، مولانا ابوبکر صدیق ، علامہ سجاد نقوی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا ملک میں اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں