دھمکیاں مل رہی ہیںمشرف کیس سے علیحدہ ہوجاؤںاکرم شیخ

حساس ادارے خاندان کے افرادکوڈرا دھمکا رہے ہیں، پورے خاندان کو ڈرایا جارہا ہے ،پراسیکیوٹر


این این آئی January 05, 2014
حساس ادارے خاندان کے افرادکوڈرا دھمکا رہے ہیں، پورے خاندان کو ڈرایا جارہا ہے ،پراسیکیوٹر۔فوٹو:فائل

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں پراسیکیوٹراکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مشرف غداری کیس کے حوالے سے میرے خاندان کودھمکیاں مل رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اکرم شیخ نے بتایا کہ حساس ادارے خاندان کے افرادکوڈرا دھمکا رہے ہیں، پورے خاندان کو ڈرایا جارہا ہے کہ مشرف کیس سے علیحدہ ہو جاؤں۔

انھوں نے کہا کہ حساس اداروں کا احترام ہے انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے عدالتی کیس بھی ہیں، موت سے نہیں ڈرتا، مشرف غداری کیس مرتے دم تک لڑتا رہوں گا۔ انھوں نے کہاکہ ڈاکٹرز مشرف کے خون کا نمونہ سامنے لائیں، بتائیں کیا نکلا ہے، اصلیت پتا چل جائے گی، سب کو معلوم ہے کہ کس کے فون پرمشرف کی گاڑی اے ایف آئی سی موڑی گئی۔

مقبول خبریں