شعیب اختر نے شرجیل خان کو وزن کم کرنے کا مشورہ دے دیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 27 فروری 2021
سمجھتا ہوں کہ اگر کامران اکمل اور شرجیل خان اوپنرز ہوں تو پاکستان کے اوپننگ مسائل ختم ہوسکتے ہیں، سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

سمجھتا ہوں کہ اگر کامران اکمل اور شرجیل خان اوپنرز ہوں تو پاکستان کے اوپننگ مسائل ختم ہوسکتے ہیں، سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کو وزن کم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ اور خود کو نقصان پہنچانے والے شرجیل کا زبردست کم بیک ہوا ہے، میں ان کی فٹنس کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ اس حوالے سے سنجیدہ نہیں ہوئے تو پھر پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5 برس بہت بڑا عرصہ ہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اگر کامران اکمل اور شرجیل خان اوپنرز ہوں تو پاکستان کے اوپننگ مسائل ختم ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ شرجیل پر فکسنگ میں ملوث رہنے کی وجہ سے پابندی عائد ہوئی، اب وہ کھیل میں واپس آچکے، بدھ کو انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کی جانب سے سنچری بنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔