مقبوضہ کشمیرمجاہدین سے جھڑپایک اہلکار ہلاک 3 زخمی

جھڑپ سوپور کے قصبہ چناخان میں ہوئی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا


Net News January 08, 2014
سری نگر سے 55 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سوپور کے علاقے چناخان میں مجاہدین کی موجودگی اطلاع پر پولیس نے فوج کی مدد سے آپریشن کیا۔فوٹو:اے ایف پی

KARACHI: مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

کشمیرپولیس کے ترجمان کے مطابق سری نگر سے 55 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سوپور کے علاقے چناخان میں مجاہدین کی موجودگی اطلاع پر پولیس نے فوج کی مدد سے آپریشن کیا۔

 photo 3_zps28a40808.jpg

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران ایک مکان سے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

مقبول خبریں