’’فوٹیج وائرل کیوں کی‘‘ ڈکیت نے دوبارہ جوس کی دکان لوٹ لی

وڈیووائرل کیوں کی،وڈیودیکھ کرغصہ آگیااور دکان دوبارہ لوٹ لی،فوٹیج میڈیاکودی تواچھا نہیں ہوگاڈکیت کی دھمکی


Staff Reporter April 07, 2021
جامعہ کراچی کے قریب ڈکیت نے ایک ہی دن میں2بارجوس کی دکان لوٹی،دکاندارکافوٹیج میڈیاکودینے سے انکار۔ فوٹو: فائل

TOKYO: یونیورسٹی روڈ جامعہ کراچی کے قریب ڈکیت ایک دن میں 2 بار جوس کی دکان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

یونیورسٹی روڈ جامعہ کراچی کے قریب پیر کے دن جوس کی دکان پر ڈکیت نے دھاوا بول کر دکاندار اور عملے کو یرغمال بناکر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا، دکاندار نے ڈکیت کی سی سی فوٹیج میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی سی سی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈکیت پولیس کی پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہے چہرہ چھپانے کے لیے ہیلمٹ لگایا ہوا ہے۔

سی سی فوٹیج ٹی وی چینلز پر نشر ہونے کے بعد ڈکیت نے پیر کی رات دوبارہ جوس کی دکان پر دھاوا بول کر عملے اور دکاندار کو یرغمال بناکر لوٹ مار کے بعد دھمکی دی کہ تم نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر میری سی سی ٹی وی فوٹیج کیوں وائرل کی۔

فوٹیج دیکھ کر مجھے غصہ آگیا اسی وجہ سے دوبارہ واردات کرنے آیا ہوں اب دوبارہ وڈیو وائرل کی تو اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا ڈکیت اکیلا ہی واردات کرتا ہے اور اس کی موٹر سائیکل پر رجسٹریش نمبر بھی پولیس کی طرز پر لگا ہوا تھا دکاندار خوف زدہ ہونے کی وجہ سے اب اس نے سی سی فوٹیج میڈیا کو دینے سے انکار کردیا ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے مسلح ڈکیت علاقے میں خوف کی علامت بنا ہوا ہے ایک دن میں 8 سے 10 دکاندارں کو لوٹ کر فرار ہوجاتا ہے پولیس اسے پکڑنے میں ناکام ہے۔

مقبول خبریں