جہانگیر ترین نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو عشائیے پر مدعو کرلیا

جہانگیر ترین کی ناشتے کی دعوت میں کم وقت کے باوجود بھی 3 ارکان قومی اور 15 ارکان صوبائی اسمبلی شریک ہوئے تھے


ویب ڈیسک April 09, 2021
جہانگیر ترین کی ناشتے کی دعوت میں کم وقت کے باوجود بھی 3 ارکان قومی اور 15 ارکان صوبائی اسمبلی شریک ہوئے تھے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے رہنما اور چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیرترین نے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو عشایئے کی دعوت دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جہانگیر ترین سے ہمدری رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ان کا بھرپور طریقے سے ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے حامی اراکین نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ ہرطرح کی صورتحال میں کھڑے ہونے کے لئے تیار ہیں اور انصاف کے حصول کے لئے آواز بلند کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کرلی

ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیرترین کی جانب سے دیئے گئے ناشتے کی دعوت میں بہت کم وقت کے باوجود بھی 3 ارکان قومی اور 15 ارکان صوبائی اسمبلی شریک ہوئے تھے، جب کہ جہانگیر ترین نے آج رات ایک عشائیہ بھی دے رکھا ہے جس میں ارکان کو دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کے آج کے عشائیہ میں 30 سے 35 ارکان اسمبلی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی شرکت کا امکان ہے، جن کو وہ اپنے کیس کے حوالے سے حقائق سے آگاہ کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کردیئے

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اپنی ہی حکومت میں خود پر لگے چینی کے حوالے سے الزامات پر نالاں ہیں، اور اپنے بیانات میں کہتے آرہے ہیں کہ میں تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہا ہوں۔

مقبول خبریں