پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک 5 بچوں سمیت 8 زخمی

ملتان کے علاقے بستی ملوک میں تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 5 بچے زخمی ہو گئے ۔


ویب ڈیسک January 15, 2014
راجن پور میں ٹرک اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں دو ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 بچوں سمیت 8 افرد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے بستی ملوک میں تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 5 بچے زخمی ہو گئے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمیوں کو نشتر طبی امداد کے لئے شتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب راجن پور میں ٹرک اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ انڈس ہائی وے پر افضل آباد میں پیش آیا جب ڈیرہ غازی خان جانے والی کوچ مخالف سمت سے آتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاںبحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپال منتقل کر دیا گیا۔

مقبول خبریں