انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے بڑھکر 155.10روپے پر بند ہوئی


Staff Reporter May 31, 2021
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے بڑھکر 155.10روپے پر بند ہوئی۔۔ فوٹو: فائل

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کے برخلاف اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھکر ایک بار پھر 155روپے سے تجاوز کر گئی۔

انٹربینک میں بھی پیر کو کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور ابتدائی اوقات میں ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ بڑھکر 154.55روپے کی سطح تک پہنچ گئے تھے.

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 4پیسے کی کمی سے 154.39روپے پر بند ہوئے۔ اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے بڑھکر 155.10روپے پر بند ہوئی۔

مقبول خبریں