سندھ حکومت کا پبلک سروس کمیشن کی معطلی چیلنج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 4 جون 2021
سندھ ہائی کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں، سندھ حکومت۔ (فوٹو: فائل)

سندھ ہائی کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں، سندھ حکومت۔ (فوٹو: فائل)

 کراچی: سندھ حکومت نے پبلک سروس کمیشن سےمتعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن سےمتعلق فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، عدالتی فیصلے میں قانونی سقم ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سندھ پبلک سروس کمیشن کا موجودہ ڈھانچہ معطل

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کے لئے ایڈوکیٹ جنرل کو احکامات جاری کردیے، صوبائی حکومت فوری اپیل دائر کرنےجارہی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن سےمتعلق عدالتی فیصلے سے1989سےہونےوالی تمام بھرتیاں متنازعہ ہوگئی ہیں، سندھ ہائی کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نےگزشتہ روز سندھ  پبلک سروس کمیشن کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کےتحت ہونےوالی تمام بھرتیوں کو بھی منسوخ کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔