سربراہان حکومت اور وزیر کرپٹ ہوں تو ملک دیوالیہ اور مقروض ہوجاتے ہیں، وزیراعظم  

ویب ڈیسک  اتوار 6 جون 2021
رشوت کی رقم شہریوں پر عائد ٹیکس کی طرح ہوتی ہے، وزیراعظم

رشوت کی رقم شہریوں پر عائد ٹیکس کی طرح ہوتی ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے سربراہان اور وزیر کرپٹ ہوں تو ملک دیوالیہ اور مقروض ہوجاتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رشوت کی رقم شہریوں پر عائد ٹیکس کی طرح ہوتی ہے، جب نچلی سطح کے عہدے دار رشوت لیتے ہیں تو یہ شہریوں کے لئے پریشانی پیدا کرتی ہے اور جب حکومت کے سربراہان اور وزیر کرپٹ ہوں تو ممالک دیوالیہ اور مقروض ہوجاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔