پاکستانی چاولوں کی برآمدات میں اضافے کیلیے ورچوئل رائس ایکسپو کا انعقاد

احتشام مفتی  پير 14 جون 2021
کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستانی چاول کو دنیا بھر میں ترقی وترویج دینا ہے

کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستانی چاول کو دنیا بھر میں ترقی وترویج دینا ہے

کراچی: رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے تحت پاکستانی چاولوں کی برآمدات میں اضافے کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی ورچوئل رائس ایکسپو 16جون کو منعقد ہورہی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وباء کی جاری صورتحال کے تناظر میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے تحت پاکستانی چاولوں کی برآمدات میں اضافے کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی ورچوئل رائس ایکسپو 16جون کو منعقد ہورہی ہے۔

ریپ کے سابق چئیرمین رفیق سلیمان نے ایکسپریس کو بتایا کہ ورچوئل ایکسپو میں وزارت تجارت، ٹی ڈی اے پی اور بیرونی ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات کمرشل قونصلرز کے تعاون سے رائس کانفرنس بھی منعقد کی جارہی ہے جس میں رائس سیکٹر کے محققین اور ماہرین خطاب کریں گے، کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستانی چاول کو دنیا بھر میں ترقی وترویج دینا ہے جب کہ معروف کمپنیاں اپنے  تجارتی اسٹالز ایکسپو میں لگائیں گے۔

رفیق سلیمان نے بتایا کہ وزارت تجارت اور ٹی ڈی اے پی حکام نے دنیا بھر کے چاولوں کے خریداروں کو پاکستانی سارتخانوں کے ذریعے اس ایونٹ سے متعلق آگاہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ممالک کی خریدار کمپنیوں کی جانب سے زبردست پزیرائی ملی ہے اور پاکستانی چاولوں کے بین الاقوامی خریداروں کی ایکبڑی تعداد ایکسپو اور کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔