کراچی میں پالتو کتوں نے واک کرنے والے شہری کو بھنبوڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  پير 21 جون 2021
پالتوں کتوں کے مالک اور ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس حکام

پالتوں کتوں کے مالک اور ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس حکام

 کراچی: ڈیفنس میں پالتو کتوں نے حملہ کرکے شہری کو شدید زخمی کردیا تاہم متاثرہ شہری نے مقدمہ درج کرادیا ہے۔

شہر قائد میں آوارہ کتوں کے بعد پالتو کتے بھی شہریوں کے لیےعذاب بننا شروع ہوگئے ہیں، ڈیفنس فیز 6خیابان راحت وسحر میں پالتوکتوں نے شہری پر شہری پر حملہ کردیا اور بھنبوڑ کر شدید زخمی کردیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازم نے کتوں کو روکنے کی کوشش لیکن ناکام ہونے پر بھاگ کر دوسرے ساتھی کو بلا کرلایا اور پھر کتوں کو پکڑا، اس دوران شہری کو کتوں نے شدید زخمی کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شہری پیشہ کے اعتبار سے وکیل ہیں اور انہوں نے پالتوں کتوں کے مالک اور 2 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے تاہم کتوں کے مالک نے ضمانت کرالی ہے جب کہ ملازمین گرفتارہیں۔

دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے ساتھی وکیل مرزا اختر علی پر کتوں کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے واقعے کی مکمل انکوائری کرواکر ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔