سلمان خان کیخلاف ٹوئٹ کرنے پر راکھی ساونت کمال آر خان پر برس پڑیں

ویب ڈیسک  جمعـء 25 جون 2021
کے آر کے نے سلمان خا  پرتنقید کرتے ہوئے  ان کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی اور ان کی ذات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا  فوٹوفائل

کے آر کے نے سلمان خا پرتنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی اور ان کی ذات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سلومیاں کے خلاف  ٹوئٹ کرنے اور ان کی فلموں پر تنقید کرنے کے لیے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار کمال آر خان المعروف کے آر کے پر برس پڑیں۔

کمال آر خان نے سلومیاں کی عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم  ’’رادھے؛ یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ کا ریویو کیا تھا جس میں انہوں نے سلمان خان اور ان  کی فلم  پرتنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی اور ان کی ذات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کے آر کے نے نہ صرف سلمان خان کے خلاف ویڈیو بنائی تھی بلکہ  بالی ووڈ کے دبنگ اداکار کی ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے کے آر کے کی متعدد ٹوئٹس اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔ اس کے علاوہ کے آر کے نے سلمان خان کی فاؤنڈیشن ’’بینگ ہیومن‘‘ کو فراڈ قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے کے آر کے کو سلمان خان کے خلاف ہتک آمیز بیان دینے سے روک دیا

حال ہی میں راکھی ساونت نے کے آر کے کو سلمان خان کے خلاف ٹوئٹ اور ان پر تنقید کرنے کے لیے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک بھارتی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان میرے لیے گاڈ فادر کی طرح ہیں۔ انہوں نے مشکل وقت میں میری مدد کی اور میری ماں کا علاج کرایا جو کہ کافی مہنگا تھا اور علاج کا سارا خرچہ بھی سلمان خان نے ہی اٹھایا۔

راکھی ساونت سے جب سلمان خان اور کے آرکے تنازع کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے انتہائی غصے میں کے آر کے کو جھوٹا قراردیا اور کہا کے آر کے لوگوں پر صرف تنقید کرتا ہے اس کے اندر شیطان رہتا ہے۔ کے آر کے اپنے بارے میں بھی لوگوں سے جھوٹ بولتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کمال خان نے جان چھڑانے کے لیے سلمان خان کے والد سے مدد مانگ لی

راکھی ساونت نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ کے آر کے سلمان خان کے بارے میں جو بھی جھوٹ بولتا ہے اس پر یقین نہ کریں۔ کیونکہ  وہ خود تو فلم نہیں بنا سکتا اور جب دوسرے لوگ پیسے لگا کر اور محنت سے فلم بناتے ہیں تو وہ ان کی فلم کے بارے میں برا بولتا ہے اور یہ بات بہت غلط ہے۔

راکھی ساونت نے کہا سلمان خان کی فاؤنڈیشن غریبوں کی بہت مدد کرتی ہے۔ نجانے اس فاؤنڈیشن نے کتنی غریب لڑکیوں کی شادیاں کروائی ہیں اور کووڈ بحران میں سلمان خان نے کیمرہ مین، اسپاٹ بوائے سمیت تمام لوگوں کی بے حد مدد کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔