عائزہ خان کا ماہرہ خان کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین

ویب ڈیسک  پير 28 جون 2021
ماہرہ خان نے بلاک بسٹر فلموں اورڈراموں میں بہترین اداکاری کے ذریعے ہم سب کو محظوظ کیا، عائزہ خان: فوٹو: فائل

ماہرہ خان نے بلاک بسٹر فلموں اورڈراموں میں بہترین اداکاری کے ذریعے ہم سب کو محظوظ کیا، عائزہ خان: فوٹو: فائل

 کراچی: مایہ نازاداکارہ عائزہ خان نے دلکش اداکارہ ماہرہ خان کو زبردست اندازمیں خراج تحسین پیش کیا۔

شوبزانڈسٹری میں آج کے دورمیں اسٹارزایک دوسرے کی تعریفیں بہت ہی کم کرتے ہیں لیکن اس بارتعریف بھی کی گئی اورخراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ اداکارہ نے انڈسٹری میں 10 سال گزارلیے اورآج بھی ماہرہ سب سے اوپرہیں وہ صرف اس لیے کیونکہ ماہرہ خان نے بلاک بسٹر فلموں اورڈراموں میں بہترین اداکاری کے ذریعے ہم سب کو محظوظ کیا۔

عائزہ خان نے کہا کہ ماہرہ خان جیسی اداکارہ ہونا انڈسٹری کے لیے فخرہے اور اسی لیے میں ماہرہ خان کی بہت عزت کرتی ہوں، آپ میری بس دوست نہیں بلکہ ایک لوونگ لیجنڈ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔