پھوپھی نے کم سن بھتیجے کو اغوا کرکے قتل کردیا

ملزمہ نے بھتیجے کو اغواء کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا اور نعش گھر کے صحن میں دبا دی، ڈی پی او


ویب ڈیسک August 13, 2021
ملزمہ نے بھتیجے کو اغواء کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا اور نعش گھر کے صحن میں دبا دی، ڈی پی او ۔ فوٹو:فائل

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے محمد نگر میں بے رحم پھوپھی نے اپنے کم سن بھتیجے کو اغوا کرکے قتل کردیا۔ ڈی پی او محمد نگر کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش میں اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمہ نے گھریلو رنجش پر دو روز قبل اپنے بھائی شفیق کے دو سالہ بیٹے احمد رضا کو اغواء کیا، اور اغواء کے بعد بچے کو گلا گھونٹ کر مار دیا اور نعش گھر کے صحن میں دبا دی، ملزمہ کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تو اس نے ساری کہانی سنا دی۔ ملزمہ کی نشاندہی پر بچے کی لاش بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ جب کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں