وکٹوں کی تیزترین سنچری بمرا نے کپیل دیو سے ریکارڈ چھین لیا

سابق کپتان کپیل دیو نے یہ سنگ میل 25 ویں میچ میں عبور کیا تھا


Sports Desk September 07, 2021
سابق کپتان کپیل دیو نے یہ سنگ میل 25 ویں میچ میں عبور کیا تھا فوٹو : فائل

جسپریت بمرا ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری تیزی سے مکمل کرنے والے بھارتی پیسر بن گئے۔

انھوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ سے اوول ٹیسٹ کے پانچویں دن انجام دیا، یہ ان کے کیریئر کا 24 واں ٹیسٹ ہے، ان سے قبل سابق کپتان کپیل دیو نے یہ سنگ میل 25 ویں میچ میں عبور کیا تھا۔

عرفان پٹھان 28 ٹیسٹ کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، محمد شمی نے یہ کارنامہ 29 میچز میں انجام دیا، جواگل سری ناتھ 30 اور ایشانت شرما کیریئر کے 33 ویں میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

مقبول خبریں