لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک بناکر پیلے کا ریکارڈ توڑدیا

مینز انٹرنیشنل فٹبال کے 153 میچز میں 79 گول بناکر ٹاپ اسکورر بن گئے۔


Sports Desk September 11, 2021
مینز انٹرنیشنل فٹبال کے 153 میچز میں 79 گول بناکر ٹاپ اسکورر بن گئے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک بناکر پیلے کا ریکارڈ توڑدیا۔

اسٹرائیکر لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک بناکر پیلے کا ریکارڈ توڑدیا، انہوں نے یہ کارنامہ بولیویا کیخلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میں انجام دیا، ان کی عمدہ کاوش کی بدولت میزبان ارجنٹائن نے مقابلہ 0-3 سے اپنے نام کیا۔

میسی اس پرفارمنس کے بعد مینز انٹرنیشنل فٹبال کے 153 میچز میں 79 گول بناکر ٹاپ اسکورر بن گئے، ان سے قبل پیلے 91 میچز میں 77 گول کے ساتھ ریکارڈ کے مالک تھے۔

مقبول خبریں