پندرہ سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

15 تا 18 سال کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔


ویب ڈیسک September 11, 2021
15 تا 18 سال کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

NEW DELHI/ AHMEDABAD: وفاقی حکومت نے پندرہ سال عمر کے بچوں کی بھی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا۔ اس عمر کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کی منظوری دیدی ہے۔ اس عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے ب فارم کا استعمال ہوگا۔ اس وقت ملک بھر میں 17 تا 18 سالہ افراد کی کورونا ویکسینیشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 82 افراد انتقال کرگئے

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر میں مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ ماہ بعد 6 فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ 10 ستمبر کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی جبکہ 23 جولائی کو یہ شرح 4.89 فیصد تھی۔

مقبول خبریں