محکمہ ثقافت پنجاب کا فنکاروں کا ڈیجیٹل ڈائجسٹ بنانے کا فیصلہ

ایک ہزار فنکاروں نے پورے پنجاب سے اپنا اندراج کرالیا


ویب ڈیسک September 14, 2021
ایک ہزار فنکاروں نے پورے پنجاب سے اپنا اندراج کرالیا

محکمہ ثقافت نے فنکاروں کے ڈیٹا بیس سے ڈیجیٹل ڈائجسٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ محکمہ ثقافت پہلی بار فنکاروں کا ڈیٹا بیس تیار کر رہا ہے، جس سے ایک ڈیجیٹل ڈائجسٹ تیار کرے گا، اب تک تقریباً ایک ہزار فنکاروں نے پورے پنجاب سے اپنا اندراج کرایا ہے، محکمہ ثقافت پکاراوراس سےوابستہ11 ڈویژنل آرٹس کونسلوں کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کررہا ہے۔

وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے کہا کہ صوبے بھر سے ہر طرح کے ٹیلنٹ کورجسٹر کیا جا رہا ہے، اس ڈیٹا بیس سے فنکاروں کو آرٹس کونسلز کے مختلف پروجیکٹس میں شامل کیا جا سکےگا، اس اقدام کا مقصد ہرقسم کے پرفارمنگ آرٹس کو فروغ دینا ہے، فنکاروں میں غربت کی ایک وجہ پنجاب میں فن اور ثقافت کے شعبے سے متعلق مناسب ڈیٹا کا نہ ہونا بھی ہے، فنکاروں کی منظم نقشہ سازی سے آرٹسٹس سپورٹ فنڈ جیسے منصوبوں میں بھی مدد ملے گی۔

وزیر ثقافت نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے فنڈز، گرانٹس، سبسڈی، کوٹہ سہولیات اور دیگر فوائد کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا، محکمہ فنکار برادری کے متعلقہ شعبوں اوران کے علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرسکے گی، اس ڈیٹا بیس کی مدد سے ہر ضلع میں ایک مربوط نیٹ ورکنگ اورکوآرڈینیشن کے لیے سفیر مقرر کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں