- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
سونو سود 20 کروڑ روپے ٹیکس چوری میں ملوث نکلے
ممبئی: بالی وڈ اداکار و سماجی کارکن سونو سود کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔
محکمہ انکم ٹیکس نے تین دن تک اداکار سونو سود کے گھر اور ان سے منسلک چھ سے زائد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے بینک کھاتوں، ان سے ہونے والی ٹرانزیکشنز اور دیگر مالی لین دین کے کاغذات کی چھان بین کی۔ انکم ٹیکس کی ٹیم نے ممبئی، لکھنؤ، کان پور، جے پور، دہلی اور گڑگاؤں میں کارروائیاں کیں۔
محکمہ انکم ٹیکس نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کو تین روز تک مسلسل تلاشی کے بعد ایسے ثبوت ملے ہیں جن کے مطابق سونو سود نے 20 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کی ہے، سونو سود نے ٹیکس سے بچنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کیے۔
محکمہ انکم ٹیکس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سونو سود کی فلاحی تنظیم نے رواں سال اپریل سے اب تک 18.94 کروڑ روپے کے عطیات جمع کیے، ان میں سے اب تک 1.7 کروڑ روپے ہی خرچ کیے گئے ہیں جبکہ بقیہ رقم تاحال غیر استعمال شدہ ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سونو سود نے اپنی فلاحی تنظیم کے لیے عطیات بیرون ممالک سے بھی اکٹھے کیے جو فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ (ایف سی آر اے) یعنی غیرملکی عطیات انضباطی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس کا کہنا ہے کہ لکھنؤ میں ایک انفراسٹرکچر گروپ کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا گیا جس کے ساتھ اداکار نے مشترکہ منصوبے کے لیے معاہدہ کر رکھا ہے، دفتر پر چھاپے کے دوران ٹیکس چوری سے متعلق شواہد ملے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔