ویرات کوہلی کے خلاف بھارتی ٹیم میں بغاوت کی چنگاریاں بھڑکنے لگیں

اسپورٹس ڈیسک  منگل 28 ستمبر 2021
ایک سینئر کھلاڑی نے بورڈ سے کپتان کے خراب رویے کی شکایت کردی۔فوٹو: فائل

ایک سینئر کھلاڑی نے بورڈ سے کپتان کے خراب رویے کی شکایت کردی۔فوٹو: فائل

 ممبئی: ویرات کوہلی کے خلاف بھارتی ٹیم میں بغاوت کی چنگاریاں بھڑکنے لگیں۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاکہ روی چندرن ایشون نے دورہ انگلینڈ کے دوران کوہلی کے خراب رویے کی شکایت کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کوہلی اور ایشون میں ذاتی نوعیت کے اختلافات کی رپورٹ سامنے آ چکی، اسپنر کو ٹیسٹ الیون میں شامل نہ کرنے کی وجہ بھی اسی کو قرار دیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔