- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
جاوید اختر کو آر ایس ایس کا موازنہ طالبان سے کرنا مہنگا پڑگیا
ممبئی: معروف بھارتی شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر آر ایس ایس کا موازنہ افغان طالبان سے کرنے پر نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے کی مقامی عدالت نے مشہور لکھاری جاوید اختر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 12 نومبر کو عدالت میں پیش ہوکر اپنے بیان پر وضاحت دینے کا حکم دے دیا ہے۔
ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سنگھ (آر ایس ایس) کے سرگرم رہنما وویک چمپانکر نے اپنے وکیل کے ذریعے جاوید اختر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کردیا ہے۔
وویک چمپانکر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نغمہ نگار جاوید اختر نے آر ایس ایس کے خلاف توہین آمیز بیان دیا ہے، انہوں نے افغان طالبان اور آر ایس ایس کے نظریے میں مماثلت ظاہر کرنے کی کوشش کی، لکھاری کے اس بیان سے بھارتی عوام میں آر ایس ایس کی ساکھ کو نقصان پہنچا، جاوید اختر کا بیان جھوٹ اور بےبنیاد الزام پر مبنی ہے لہٰذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خیال رہے کہ 4 ستمبر کو جاوید اختر نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران اپنے بیان میں کہا تھا کہ طالبان انسانی جذبات کو محسوس کرنے سے محروم ہیں، آر ایس ایس، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے حامیوں اور طالبان میں کوئی فرق نہیں، جس طرح طالبان ایک اسلامی ریاست چاہتے ہیں، اسی طرح ایسے لوگ بھی ہیں جو ہندو راشٹر چاہتے ہیں۔
جاوید اختر کے اس بیان کے بعد آر ایس ایس کے کارکنان نے لکھاری کے گھر کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے ان سے سرعام معافی کا مطالبہ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔