افغانستان میں جنگ کا اختتام اس طرح نہیں ہوا جیسے امریکا چاہتا تھا، امریکی جنرل

ویب ڈیسک  جمعرات 30 ستمبر 2021
افغان جنگ کا اختتام اس طرح نہیں ہوا جیسے امریکا چاہتا تھا، جنرل مارک ملی۔ فوٹو : فائل

افغان جنگ کا اختتام اس طرح نہیں ہوا جیسے امریکا چاہتا تھا، جنرل مارک ملی۔ فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکا نے افغانستان میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان میں 20 سالہ جنگ ہاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جنرل مارک ملی نے ہاؤس آف آرمڈ سروسز کمیٹی میں امریکا کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بہت واضح ہے کہ افغانستان میں جنگ کا اختتام اس طرح نہیں ہوا جیسے امریکا چاہتا تھا، یہ مکمل طور پر اسٹریٹیجک ناکامی ہے جو ہم نے آخری کے 20 دن یا 20 مہینوں میں نہیں بلکہ 20 سال کی جنگ ہاری ہے تاہم امریکا نے افغان جنگ سے کئی سبق سیکھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔