
احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔ نصرت شہباز خود پیش نہیں ہوئیں اور ان پر پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اشتہاری قرار
عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا جبکہ شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی۔ کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
علاوہ ازیں احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر بھی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شہبازشریف فیملی کے وکلاء سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم
نیب کورٹ نے شہبازشریف،حمزہ شہباز،نصرت شہباز،تہمینہ درانی اور ان کی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ شہبازشریف فیملی کی جانب سے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔