ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا10 سیکنڈ کے اشتہار کیلیے ریکارڈ معاوضہ طلب

کمپنیوں سے 10 سیکنڈ کی جگہ کیلیے 25 سے 30 لاکھ روپے طلب کیے جا رہے ہیں


Sports Desk October 06, 2021
24 اکتوبر کو شیڈول پاک بھارت میچ کا کروڑوں شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں فوٹو: فائل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں اشتہارات کیلیے نشریاتی ادارہ ریکارڈ معاوضہ مانگنے لگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دکھانے والا نشریاتی ادارے کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں کمپنیوں سے 10 سیکنڈ کی جگہ کیلیے 25 سے 30 لاکھ روپے طلب کیے جا رہے ہیں، مذکورہ ادارے کی جانب سے کسی بھی اسپورٹس مقابلے کیلیے 10 سیکنڈ کا یہ سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔

واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو شیڈول پاک بھارت میچ کا دنیا بھر کے کروڑوں شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں