‏نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اکتوبر 2021
اہم عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے، فواد چوہدری  فوٹو: فائل

اہم عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اب کہا جا رہا ہے وزیر اعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لئے انٹرویو کریں گے،ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے، ایسے عمل کو بھی متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے۔

بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے حالات الحمد للہ بالکل ٹھیک ہیں، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، جلد مکمل ہو جائے گا، فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں، یہاں ہر شخص ہر گھنٹے کے بعد اپنی مشہوری کے لیے بات کو گھماتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔