حکومت کا 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 15 اکتوبر 2021
19 اکتوبر کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری.فوٹو: ایکسپریس

19 اکتوبر کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری.فوٹو: ایکسپریس

 اسلام آباد: حکومت نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے 19 اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، جب کہ کابینہ ڈویژن نے 19 اکتوبر کو عید میلاد النبی کی عام تعطیل کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 19 اکتوبرکو ملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی، اور اس موقع پرملک بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ماہ ربیع الاول 1443 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے 7 اکتوبر کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا،  اور شواہد کی رو سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ  12 ربیع الاول بروز منگل 19 اکتوبر کو منائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔