حکومت نے کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دیدی

ویب ڈیسک  جمعـء 15 اکتوبر 2021
ان ڈور اور آؤٹ ڈورشادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو بھی بڑھا دیا گیا

ان ڈور اور آؤٹ ڈورشادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو بھی بڑھا دیا گیا

 اسلام آباد: این سی او سی نے کم بیماری کے پھیلاوٴ اور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھلونے کی اجازت دے دی۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں اضلاع کی مکمل ویکسینیشن کی سطح کے تناسب میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کم بیماری کے پھیلاوٴ اور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو200 سے بڑھا کر 300 کر دیا گیا ہے، آوٴٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 400 سے بڑھا کر500 افراد کو شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے جب کہ سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

دوسری جانب 28 اکتوبر  کو این سی او سی کے اجلاس میں موجودہ این پی آیئز پر نظر ثانی کی جائے گی ،فورم نے اس امر پہ زور دیا کہ عوام کو ویکسینیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پر اپنانا ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔