- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
بچہ بچہ گواہی دے رہا ہے کہ 74 سال میں یہ بدترین حکومت آئی ہے، شہباز شریف
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کا بچہ بچہ گواہی دے رہا ہے کہ 74 سال میں بد ترین حکومت آئی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ یہاں ہم دن رات ریاست مدینہ کا ذکر سنتے ہیں، کہاں ریاست مدینہ اور کہاں یہ حکومت، موجودہ حکومت ملک پر بھاری بوجھ بن چکی ہے، ریاست مدینہ میں ناانصافی اور کمر توڑ مہنگائی نہیں تھی، کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا، کسی بیوہ کی حق تلفی نہیں ہوتی تھی، ریاست مدینہ میں بےروزگاری نہیں تھی۔ ریاست مدینہ کا نام لینے والی حکومت نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ڈیڑھ روپے سے زائد اضافہ کردیا۔ بجلی کے بل بم بن کر عوام پر گر رہے ہیں۔ بچہ بچہ گواہی دے رہا ہے کہ یہ 74 سال میں بد ترین حکومت آئی ہے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آٹا، چینی اور دال 20 ہزار ماہانہ کمانے والوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے، غریب بجلی کا بل اور ادویات کہاں سے لائے گا، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیا، آئی ایم ایف اب بھی ان سے راضی نہیں ہوا، اللہ جانتا ہے کہ اس تباہی کا انجام کیا ہو گا۔ صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہا تھا کہ معیشت درست سمت جارہی ہے، لوگ چینی اور آٹے میں لٹ گئے اور کہتے ہیں معیشت درست سمت میں جارہی ہے، 15 ہزار ارب روپے کے قرضے لے لیے مگر ایک اینٹ نہ لگائی، اگر یہی 15 ہزار ارب عوام میں تقسیم کیے جاتے تو فی کس ساڑھے تین لاکھ روپے آتے۔
شہباز شریف نے کہا کہ غریبوں کی جتنی حق تلفی اس حکومت نے کی ہے ملکی تاریخ میں کسی نے نہیں کی، مہنگائی کے خلاف ہم نے کمر کس لی ہے، مہنگائی کا سونامی اس دھاندلی زدہ حکومت کو بہالے جائے گا، ہم ملک کے کونے کونے میں مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، مہنگائی کا سیلاب عوام کو بہا کر لے جا رہا ہے۔
مہنگائی اور معاشی تباہی کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان نیازی ہے، مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے ، ہمیں ملک گیر مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔