اسٹیل ملز ملازمین کو 45 روز کی تنخواہ دے دی گئی

حکومت ملازمین کی دسمبر اور جنوری کی تنخواہیں بھی فی الفور جاری کرے۔پاکستان اسٹیل ملز یونین


حکومت ملازمین کی دسمبر اور جنوری کی تنخواہیں بھی فی الفور جاری کرے۔پاکستان اسٹیل ملز یونین۔ فوٹو: فائل

وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل کو 72 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کو یہ فنڈز ای سی سی کی ہدایت پر جاری کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پاکستان اسٹیل انتظامیہ یہ فنڈز مستقل ملازمین کو ڈیڑھ ماہ اور کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔

دریں اثنا پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے ملازمین کو 45روز کی تنخواہیں جاری کردیں۔ پاکستان اسٹیل لیبر یونین پاسلو کے صدر حاجی خان لاشاری، جنرل سیکریٹری ظفر خان، محمد شاہد بابر، یاسین جامڑو اور دیگر رہنمائوں نے تنخواہوں کی ادائیگی پر کہا کہ نجکاری کے خلاف جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا، حکومت ملازمین کی دسمبر اور جنوری کی تنخواہیں بھی فی الفور جاری کرے۔

مقبول خبریں