متعدد افراد کے قتل میں ملوث متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ملزم افروز عالم عرف گڈو متعدد بار جیل جاچکا، 21 سال سزا بھی ہوئی تھی، ملزم نے اتنے قتل کیے ہیں کہ اسے خود یاد نہیں


Staff Reporter November 07, 2021
ملزم افروز عالم عرف گڈو متعدد بار جیل جاچکا، 21 سال سزا بھی ہوئی تھی، ملزم نے اتنے قتل کیے ہیں کہ اسے خود یاد نہیں (فوٹو: فائل)

جوہر آباد پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم نے اتنے قتل کیے ہیں کہ اسے خود یاد نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر آباد پولیس نے ایف بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم افروز عالم عرف گڈو کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

Killer Afroz alam guddo ٹارگٹ کلر افروز عالم عرف گڈو کی گرفتاری کے بعد کی تصویر

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتیں کیں جس کی تعداد اسے خود یاد نہیں، ٹارگٹ کلنگ سیاسی جاعت کی ایماء پر مذہبی اور سیاسی بنیادوں پر کیں، ملزم 1998ء سے اب تک متعدد بار جیل جاچکا ہے، ملزم کو اے ٹی سی کورٹ سے 21 سال کی سزا بھی ہوئی تھی۔

ملزم اورنگی ٹاؤن میں فعال رکن تھا اور افسر زیدی کے ساتھ منسلک تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل، لوڈ میگزین اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

مقبول خبریں