پاکستان کی شکست کا ذمہ دار حسن کو ٹھہرانا غلط نہیں وریندر سہواگ

عام طور پر شکست کی صورت میں کسی کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سابق بھارتی اوپنر


Sports Desk November 14, 2021
عام طور پر شکست کی صورت میں کسی کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سابق بھارتی اوپنر۔ فوٹو: فائل

سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں پاکستانی شکست کا ذمہ دار حسن علی کو ٹھہرانا غلط نہیں ہے۔

وریندر سہواگ نے یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ عام طور پر شکست کی صورت میں کسی کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس ناکامی پر پوری پاکستانی قوم حسن علی کو ذمہ دار ٹھہراسکتی ہے، ان کے کیچ ڈراپ کرنے سے ویڈ نے 3 چھکے جڑ کر میچ ختم کردیا۔

میں سمجھتا ہوں کہ ان کا غصہ جائز ہوگا مگر جس انداز میں پاکستان ٹیم کو پورے ٹورنامنٹ میں سپورٹ کیا گیا ویسے ہی شکست کے بعد بھی کرنا چاہیے۔

 

مقبول خبریں